حکومت نے نیشنل سیونگ اسکیموں کے شرح منافع میں اضافہ کردیا گیا

نیشنل سیونگ ہاؤس فائل فوٹو نیشنل سیونگ ہاؤس

وفاقی حکومت نے قومی بچت سکیموں کے شرح منافع میں  اضافہ کردیا ہے۔

ریگولرانکم سرٹیفکیٹس پرمنافع کی شرح کو12.36فیصدسے بڑھاکر 24بیسس پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ 12.60فیصدکردیاگیا، اسی طرح سیونگزاکاؤنٹس پرمنافع کی شرح میں125 بیسس پوائنٹس کااضافہ کردیاگیا جس کے بعد سیونگز اکاؤنٹس پر منافع کی شرح 12.25فیصد سے بڑھا کر13.50 فیصدکردی گئی جبکہ دیگر سرٹیفیکیٹس پر منافع کی شرح کوبرقراررکھا گیاہے۔

اس وقت ڈیفنس سیونگزسرٹیفکیٹس پرمنافع کی شرح 12.40 فیصد، بہبودسیونگزسرٹیفیکیٹس 14.16فیصد، سپیشل سیونگز سرٹیفکیٹس13 فیصد، اور پنشنرزبینیفیٹس اکاؤنٹس پرمنافع کی شرح 14.16 فیصدمقررہے۔

install suchtv android app on google app store