جولائی میں مقررہ ہدف سے زیادہ محصولات اکٹھے کیے: ایف بی آر

ایف بی آر ایف بی آر

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا کہنا ہے کہ جولائی 2022 میں مقررہ ہدف سے 15 زیادہ محصولات اکٹھے کیے، ایف بی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ جولائی میں محصولات کا ہدف 443 ارب روپے تھا لیکن ادارے نے 15 ارب روپے زیادہ یعنی 458 ارب روپے کے محصولات اکٹھے کیے۔

ایف بی آر کے مطابق گزشتہ جولائی میں 417 ارب روپے کے محصولات جمع کیے گئے تھے، کھاتوں کی ایڈجسمنٹ کے بعد جولائی کے اعداد و شمار میں مزید بہتری متوقع ہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال جولائی میں ادا کیے گئے ریفنڈز کی رقم 28 ارب روپے تھی جبکہ گزشتہ سال جولائی میں 21 ارب روپے ریفنڈز کیے گئے تھے۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ٹیکس محصولات میں اضافہ فنانس ایکٹ 2022 میں متعارف اقدامات کا نتیجہ ہے، محصولات میں مقامی ٹیکسوں کی شرح 55 فیصد جبکہ درآمدی ٹیکس کی شرح 45 فیصد رہی، مقامی ٹیکسوں میں بڑھوتری کی شرح تقریباَ 31 فیصد ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق جائیدادوں کی فروخت پر پیشگی ٹیکس میں 118 فیصد اضافہ ہوا جبکہ تمباکو کی صنعت پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں 47 فیصد سے بھی زائد اضافہ ہوا۔

اعلامیے کے مطابق کسٹم ڈیوٹی کی مد میں جولائی 2022 کے دوران 67 ارب روپے اکٹھے کیے گئے جبکہ انکم ٹیکس گوشواروں کی شرح 2020 میں 3.0 ملین تھی جو اب 3.4 ملین تک پہنچ گئی ہ

install suchtv android app on google app store