آئی ایم ایف سے قرض ملنے کے بعد ڈالر 190 روپے تک آجائے گا: وزارت خزانہ

آئی ایم ایف سے قرض ملنے کے بعد  ڈالر 190 روپے تک آجائے گا: وزارت خزانہ فائل فوٹو

قومی اسمبلی میں وزارت خزانہ کے پارلیمانی سیکریٹری رانا اسحاق خان نے دعویٰ کیا ہے کہ آئی ایم ایف سے رقم آنے کے بعد ڈالر کی قیمت 190 سے 210 تک آجائے گی، ملک میں خوردنی تیل کی پیداوار بڑھانے کیلئے کوششیں کر رہے ہیں۔

قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں پیپلز پارٹی کے ارکان قادر خان مندوخیل اور دیگر کے توجہ دلاؤ نوٹس پر وزارت خزانہ کے پارلیمانی سیکریٹری رانا اسحاق خان نے بتایا کہ آئی ایم ایف سے رقم آنے کے بعد ملک میں ڈالر کی قیمت 190 سے 210 تک آجائے گی۔ رانا اسحاق خان نے مزید کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے تنخواہ دار اور غریب طبقے کو ریلیف دیا گیا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے ایوان کو بتایا کہ تحریک انصاف کے 11 ارکان کے استعفے منظور کرلیے گئے ہیں۔ اجلاس میں پارلیمانی سیکریٹری مہناز اکبر نے بین الحکومتی تجارتی ٹرانزیکشنز بل 2022ء پیش کیا جبکہ وفاقی وزیر مرتضیٰ جاوید عباسی نے پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی ترمیمی بل سینیٹ سے منظور نہ ہونے کے باعث بل مشترکہ اجلاس کو بھیجنے کی تحریک پیش کی جسے منظور کرلیا گیا۔

install suchtv android app on google app store