کویت میں کام کرنیوالے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں اضافہ

  • اپ ڈیٹ:
کویت میں کام کرنیوالے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں اضافہ فائل فوٹو

کویت میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں گزشتہ مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 8.5 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2022 میں کویت میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 934.4 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا جو مالی سال 2021 کے مقابلہ میں 8.5 فیصد زیادہ ہے۔

مالی سال 2021 میں کویت میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 861.6 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک میں ارسال کیا تھا۔ جون میں کویت سے ترسیلات زرکاحجم 85.3 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

install suchtv android app on google app store