مہنگائی کا جن بے قابو، مہنگائی تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

مہنگائی کا جن بے قابو، مہنگائی تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی فائل فوٹو مہنگائی کا جن بے قابو، مہنگائی تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

مہنگائی کا جن بے قابو ہو گیا۔ ملک میں مہنگائی کی شرح 32فیصدکی تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیئے۔مہنگائی کی شرح 32.01کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ۔ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 3.63فیصد کا ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا۔

ادارہ شماریات کے مطابق رواں ہفتے بجلی ،گیس، انڈے،دودھ ، دالیں،ٹماٹر،پیاز سمیت28اشیاء مہنگی ہوئیں۔ جبکہ اسی دوران 6چیزیں ستی ہوئیں اور 17کی قیمتیں مستحکم رہیں ۔

تفصیلات کے مطابق بجلی 27.89فیصد اور ایل پی جی 1.15فیصد مہنگی ہوئی۔ٹماٹر کی قیمت میں 31.53 ، پیاز 7.86 چائے 4.60فیصد مہنگی ہوئی ۔

ادارہ شماریات کے اعدادو شمار کے مطابقانڈے 2.56، دال ماش 2.30، دال چنا 2.17اور دال مونگ 1.83فیصد مہنگی ہوئی۔ دودھ 1.81 فیصد ، آلو 1.67 اور ڈبل روٹی 1.59فیصد مہنگی ہوئی۔ چکن 6.81فیصد ، کیلے 0.78، گھی 0.44فیصد سستا ہوا۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک سال میں ڈیزل 129فیصد اور پیٹرول 106فیصد مہنگا ہوا۔پیاز 113 فیصد ، گھی 85اور خوردنی تیل 79فیصد مہنگے ہوئے۔دال مسور 85، دال چنا 50اور دال ماش 30 فیصد مہنگی ہوئی

install suchtv android app on google app store