بجلی صارفین کے لیے ایک اور بری خبر

بجلی صارفین کے لیے ایک اور بری خبر فائل فوٹو بجلی صارفین کے لیے ایک اور بری خبر

بجلی صارفین کے لیے ایک اور بری خبر آ گئی۔ بجلی کی قیمت میں 7 روپے 96 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔

سنٹرل پاور پرچیزنگ کمپنی کی جانب سےمئی کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دائر کر دی گئی۔ نیپرا 27 جون کو درخواست پر سماعت کرےگا ۔

سی سی پی اے کے مطابق مئی میں فرنس آئل سے 8.80 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ فرنس آئل سے 33روپے 67 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا ہوئی۔ مقامی گیس سے 10 فیصد درآمدی ایل این جی سے 22.89 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

مئی میں پانی سے 24.50 فیصد بجلی پیدا کی گئی ۔ مئی کے لیے ریفرنس لاگت 5 روپے 93 پیسے فی یونٹ مقررتھی۔

install suchtv android app on google app store