ملک بھر میں بجلی کے شارٹ فال میں اضافہ

ملک بھر میں بجلی کے شارٹ فال میں اضافہ فائل فوٹو ملک بھر میں بجلی کے شارٹ فال میں اضافہ

ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار 577 میگاواٹ ہو گیا۔دیہی اور شہری علاقوں میں لوڈشیڈنگ شیڈول میں فرق سے بجلی کی تقسیم متاثر ہو رہی ہے اور شیڈول میں فرق سے 2 ہزار میگاواٹ بجلی تقسیم نہیں ہوپا رہی۔

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق بجلی کا پیداواری شارٹ فال 5 ہزار 577 میگاواٹ اور ڈسٹری بیوشن شارٹ فال 2 ہزار میگاواٹ ہے۔ دیہی اور شہری علاقوں میں لوڈشیڈنگ شیڈول میں فرق سے بجلی کی تقسیم متاثر ہو رہی ہے اور شیڈول میں فرق سے 2 ہزار میگاواٹ بجلی تقسیم نہیں ہوپا رہی۔

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار 21 ہزار 923 میگاواٹ ہے جبکہ ملک میں بجلی کی طلب 27 ہزار 500 میگاواٹ ہے۔

اعداد و شمار کے تحت پانی سے 5 ہزار 269 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے اور سرکاری تھرمل پلانٹس ایک ہزار 572 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں جبکہ نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 11 ہزار 668 میگاواٹ ہے۔ ونڈ پاور پلانٹس سے ایک ہزار 539 میگاواٹ اور سولر پلانٹس سے پیداوار 500 میگاواٹ ہے۔


بگاس سے چلنے والے پلانٹس 137 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں جبکہ جوہری ایندھن سے 2 ہزار 239 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔ ملک کے مختلف علاقوں میں 14 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔

اسلام آباد ریجن میں بھی 6 گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے جبکہ زیادہ نقصانات والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ زیادہ ہے۔

 

install suchtv android app on google app store