نان، روٹی اور شیر مال کی قیمتوں میں مزید اضافہ

نان، روٹی اور شیر مال کی قیمتوں میں مزید اضافہ فائل فوٹو نان، روٹی اور شیر مال کی قیمتوں میں مزید اضافہ

ہوادانوں کے شہر حیدرآباد میں نان بائیوں نے نان، روٹی اور شیر مال کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا ہے۔

حیدرآباد میں نان بائیوں کی جانب سے نان کی قیمت میں کیے جانے والے اضافے کے بعد نان 22 روپے کا ہو گیا ہے جب کہ اس سے قبل اس کی قیمت 20 روپے تھی۔

حیدرآباد میں چپاتی کی قیمت بھی بڑھ کر 15 روپے ہو گئی ہے جب کہ اس سے قبل چپاتی کی قیمت 12 روپے تھی۔

حیدرآباد میں نان بائیوں نے شیر مال کی قیمت میں بھی دس روپے کا اضافہ کیا ہے جس کے بعد شیرمال 70 روپے کا فروخت کیا جا رہا ہے جب کہ اس سے قبل اس کی قیمت 60 روپے تھی۔

install suchtv android app on google app store