مفتاح اسماعیل نے پیٹرول کی قیمت اضافے کا عندیہ دے دیا

مفتاح اسماعیل نے پیٹرول کی قیمت اضافے کا عندیہ دے دیا فائل فوٹو مفتاح اسماعیل نے پیٹرول کی قیمت اضافے کا عندیہ دے دیا

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا عندیہ دے دیا۔

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمیں ڈیزل پر 53 روپے اور پیٹرول پر 23 روپے نقصان ہو رہا ہے، اگر قیمتیں نہیں بڑھاتے تو ایک بڑے بحران کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر پیٹرول کی قیمتیں نہ بڑھیں تو آئی ایم ایف بھی معاہدہ نہیں کرے گا،دو بار ہم نے 30 ،30 روپے پیٹرول بڑھایا ہے،اگر ہم یہ چیزیں مہنگی نہیں کریں گے تو بہت نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ کہ میں نے معیشت کو پڑھا ہوا ہے، آج پاکستان کی معیشت پر بات کروں گا، جب حکومت ہمیں ملی تو معاشی مسائل تھے، میں نے پاکستان کے یہ حال اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ 2013 میں ہماری حکومت آئی پانچ سو 3 ارب روپے کا سرکلر ڈیڈ تھا، پاور کا محکمہ 15 سو ارب روپے کا نقصان دے رہا ہے، کوئلے سے بجلی کا یونٹ سب سے سستا تھا۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی کا کوئی توڑ نہیں ہے، عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے جب کہ کوئلے کی بھی قیمت بڑھ رہی ہے۔

install suchtv android app on google app store