کےالیکٹرک کا بجلی کے نرخ بڑھانے کی درخواست

کےالیکٹرک فائل فوٹو کےالیکٹرک

کے الیکٹرک (کے ای) نے ماہانہ فیول لاگت ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) کے تحت تقریباً 4 روپے 86 پیسے فی یونٹ اور سہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ (کیو ٹی اے) کے تحت 4 روپے 52 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست دی ہے جس سے آئندہ ماہ بلنگ کی مد میں صارفین سے تقریباً 27 ارب روپے اضافی محصولات حاصل کیے جاسکیں گے۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو اپنی 2 علیحدہ علیحدہ درخواستوں میں کے الیکٹرک نے 9 ارب 353 کروڑ روپے کے ریونیو تخمینہ کے ساتھ اپریل میں استعمال ہونے والی بجلی کے لیے 4 روپے 86 پیسے فی یونٹ ایف سی اے کا مطالبہ کیا ہے۔

کے الیکٹرک کی جانب سے کہا گیا کہ اس اضافے کی وجہ نیشنل گرڈ کے زیادہ ٹیرف اور اس کی اپنی بجلی کی پیداوار کے لیے فرنس آئل کی لاگت ہے۔

install suchtv android app on google app store