اسٹیٹ بینک نے شرح سود ڈیڑھ فیصد اضافے سے 13 اعشاریہ 75 فیصد کر دیا

اسٹیٹ بینک فائل فوٹو اسٹیٹ بینک

پاکستان کے مرکزی بینک اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کااعلان کر دیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شرح سود ڈیڑھ فیصد اضافے سے 13 اعشاریہ 75 فیصد ہو گئی ہے۔

آج کے اجلاس میں مالیاتی پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) نے پالیسی کی شرح 150 بیسس پوائنٹس بڑھائی ہے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ مانیٹری اور اقتصادی پالیسی سے طلب کو پائیدار کرنا ہوگا، مہنگائی کی توقعات اور بیرونی خدشات کم کرنے کی ضرورت ہے۔ مہنگائی کی صورتحال بیرونی اور اندرونی حالات سے متاثر ہوئی ہے۔ رواں مالی سال کی اقتصادی پالیسی، انرجی سبسڈی پیکیج سے طلب بڑھی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق روس یوکرین جنگ اور چین میں نئی کوویڈ لہر کی وجہ سے سپلائی میں نئے سرے سے خلل کی وجہ سے افراط زر میں شدت آئی ہے جس کا اثر دنیا بھر کے بینکوں پر پڑا ہے۔

دوسری جانب وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بتایا ہے کہ آئی ایم ایف نے ملکی معیشت کو سست کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

install suchtv android app on google app store