ڈالر کے ساتھ ساتھ سونا بھی اونچی اڑان اڑنے لگا

ڈالر کے ساتھ ساتھ سونا بھی اونچی اڑان اڑنے لگا فائل فوٹو ڈالر کے ساتھ ساتھ سونا بھی اونچی اڑان اڑنے لگا

سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور فی تولہ سونے کی قیمت میں مزید اضافہ کر دیا گیا۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی 300 روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 38 ہزار 400 روپے پر پہنچ گئی۔

10 گرام سونے کی قیمت بھی اضافے کے بعد ایک لاکھ 18 ہزار 656 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت بھی اضافے کے بعد 199 روپے 50 پیسے پر پہنچ گئی ہے۔

install suchtv android app on google app store