بجلی بحران: سیکرٹری پاور کا وی آئی پی فیڈرز پر بھی لوڈ شیڈنگ کا حکم دے دیا

بجلی فائل فوٹو بجلی

سیکریٹری پاور نے ملک بھر میں بجلی کی کمی کے سبب اپنے گھر سمیت وی آئی پی فیڈرز پر بھی لوڈ شیڈنگ کا حکم دے دیا۔

لاہور الیکٹرک کمپنی ( لیسکو ) کے ذرائع کے مطابق سیکرٹری پاور نے تمام وی وی آئی پی فیڈرز پر لوڈشیدنگ کرنےکاحکم دیا ہے جب کہ انہوں نے جی او آر سمیت اپنے گھر کابھی لوڈشیڈنگ سے استثنیٰ ختم کردیا ہے۔

سیکرٹری پاور کا کہنا تھا کہ سب عوام برابر ہیں لہٰذا یکساں سلوک کیا جائے تاہم اس دوران صرف اسپتال والے فیڈرز کو لوڈ شیڈنگ استثنیٰ حاصل ہوگا۔

دوسری جانب لیسکو ذرائع کا کہنا ہے کہ لیسکو ریجن میں بجلی کی طلب 5000 میگاواٹ ہو گئی ہے جب کہ بجلی کا شارٹ فال 400میگاواٹ سے تجاوزکرگیا ہے، لیسکو کو 4600 میگاواٹ بجلی کا کوٹہ فراہم کیا جارہا ہے۔

لیسکو نے لاہور میں ایک سے دو گھنٹےکی لوڈشیڈنگ کاشیڈول جاری کردیا جب کہ دیہی علاقوں میں تین سے چار گھنٹے لوڈشیدنگ شروع کردی گئی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ بجلی کاکوٹہ فوری نہ بڑھا تو لوڈشیڈنگ کا دورانیہ مزید بڑھےگا۔

install suchtv android app on google app store