اشیاء خردونوش کی بڑھتی قیمتوں سے شہری سخت پریشان

پاکستان مین مہنگائی فائل فوٹو پاکستان مین مہنگائی

ملک میں دال، سبزی، گوشت اور پھل سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں سے شہری سخت پریشان ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی نے جینا دوبھر کر دیا ہے، سستا بازا بس نام کے ہی ہیں۔ کراچی کے بازاروں میں بھی بُرا حال ہے اور شہریوں کو سستی اشیاء کی تلاش ہے۔

راولپنڈی میں ضلعی انتظامیہ قیمتوں پر عمل درآمد کرانے میں ناکام ہے، لیموں 800 سے 1000 روپے کلو، ٹماٹر 100 روپے جبکہ چینی اوپن مارکیٹ میں کہیں 90 تو کہیں 95 روپے کلو میں دستیاب ہے۔

لاہور اور کوئٹہ میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی ہوئی ہے، لاہور میں مرغی کا گوشت 80 روپے کی کمی کے بعد 393 روپے کلو ہو گیا ہے۔

subscribe YT Channel install suchtv android app on google app store