سی این جی کی قیمت میں فی کلو گرام 6.89 روپے اضافہ کردیا

سی این جی فائل فوٹو سی این جی

حکومت نے ملک بھر میں سیلز ٹیکس وصولی کے لیے سی این جی کی قیمت میں بتدریج 5.43 روپے اور 6.89 روپے فی کلو گرام اضافہ کردیا۔

ایف بی آر نے اس ضمن میں نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرخان، بلوچستان اور خیبرپختونخوا پر مشتمل ریجن ون میں سی این جی پر سیلز ٹیکس وصولی کے لیے قیمت 140 روپے فی کلو گرام مقرر کردی گئی ہے۔

ریجن ون میں سی این جی پر سیلز ٹیکس وصولی کے لیے سی این جی کی قیمت میں 5.43 روپے فی کلو گرام اضافہ کیا گیا ہے۔

قبل ازیں ریجن ون میں سی این جی پر سیلز ٹیکس وصولی کے لیے قیمت 134.57 روپے مقرر تھی جسے اب بڑھا کر 140 روپے فی کلو گرام کردیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں سندھ اور پنجاب پر مشتمل ریجن ٹو میں سی این جی پر سیلز ٹیکس وصولی کے لیے قیمت 135 روپے فی کلو گرام مقرر کی گئی ہے۔ یہاں سی این جی پر سیلز ٹیکس وصولی کے لیے قیمت میں 6.89 روپے فی کلو گرام اضافہ کیا گیا ہے۔

قبل ازیں ریجن ٹو میں میں سی این جی پر سیلز ٹیکس وصولی کے لیے قیمت 128.11 روپے فی کلو گرام مقرر کی گئی تھی جسے اب بڑھا کر 135 روپے فی کلو گرام کردیا گیا ہے۔

ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے سی این جی سیکٹر سے سیلز ٹیکس وصولی میں اضافہ ہوگا۔

install suchtv android app on google app store