کون ہوگا پی آئی اے کا نیا سی ای او؟

پی آئی اے فاہل فوٹو پی آئی اے

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن ( پی آئی اے) کے چیف ایگزیکٹو (سی ای او) کے لیے انٹرویوز کل بروز منگل ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق نئےسی ای او پی آئی اے کیلئے کل امیدواروں کے انٹرویوز ہوں گے یہ انٹرویوز پی آئی اے بورڈ ارکان کی سربراہی میں سربراہ شعبہ ایچ آر لیں گے۔

انٹرویو کے امیدواروں کو کل پی آئی اے ہیڈآفس کراچی طلب کیا گیا ہے۔

موجودہ سی ای او ایئرمارشل ارشدملک کا 3سالہ کنٹریکٹ 25 اپریل کو ختم ہو جائےگا۔ ارشدملک نےسی ای او پی آئی اے کے عہدے کیلئے ایکسٹینشن نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی آئی اے بورڈ نے ارشدملک کو کنٹریکٹ میں ایک سال توسیع کی سفارش کی تھی تاہم انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اس منصب کے لیے مزید توسیع نہیں لیں گے

install suchtv android app on google app store