ملک میں موجودہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.68 فیصد کی معمولی کمی واقع ہوئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں ہفتہ وارمہنگائی کی شرح کم ہوکر16.44 فیصد پر آگئی ہے۔
ایک ہفتے کے دوران آٹا، چینی، پیاز، آلو، لہسن اور ایل پی جی سمیت 10 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ 24 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا تاہم انڈے، مٹن اور دالوں سمیت 17 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی سمری مسترد کردی
ایک ہفتے کے دوران مٹن 12 روپے 6 پیسے فی کلو مہنگا ہو ا، پانچ لیٹر کوکنگ آئل کی قیمت میں 13 روپے 70 پیسے کا اضافہ ہوا جب کہ انڈے 2 روپے 78 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے۔
تیل کی قیمتیں بڑھنے سے پاکستان میں مہنگائی میں اضافےکا امکان: ایشیائی ترقیاتی بینک
مہنگائی کے مارے عوام کو ایک اور جھٹکا، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر157 روپےمہنگا ہوگیا
ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں زندہ مرغی کی فی کلو قیمت ایک روپے 67 پیسے بڑھی، بیف 3 روپے 9 پیسے، دال مسور 2 روپے 50 پیسے، دال چنا 51 پیسے، دال ماش 73 پیسے اور دال مونگ 12 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔
حالیہ ہفتے ٹماٹر 52 روپے 59 پیسے فی کلو سستے ہوئے جبکہ پیاز کی فی کلو قیمت میں 5 روپے 27 پیسے کمی آئی۔
آلو ایک روپیہ 38 پیسے اور لہسن 11 روپے 99 پیسے فی کلو سستا ہوا، 20 کلو آٹے کا تھیلا 3 روپے 84 پیسے اور چینی 23 پیسے فی کلو سستی ہوئی۔