وزارت خزانہ کی منی بجٹ میں پیٹرول کی قیمت بڑھانے سے متعلق خبروں کی تردید

وزارت خزانہ  کی  منی بجٹ میں پیٹرول کی قیمت بڑھانے سے متعلق خبروں کی تردید فائل فوٹو وزارت خزانہ کی منی بجٹ میں پیٹرول کی قیمت بڑھانے سے متعلق خبروں کی تردید

وزارت خزانہ کے ترجمان مزمل اسلم نے منی بجٹ میں پیٹرول کی قیمت بڑھانے سے متعلق خبروں کی تردید کی ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مزمل اسلم نے کہا کہ منی بجٹ میں پیٹرول کی قیمت بڑھانےکی کوئی ترمیم نہیں کیونکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعلق عالمی مارکیٹ سےہے۔

مزمل اسلم نے اعتراف کیا کہ پیٹرول کی قیمت بڑھنے سے مہنگائی بڑھتی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں قوت خریدبڑھ رہی ہے اور گروتھ بڑھ رہی ہے جب کہ اپوزیشن ملک کوغیر مستحکم کرناچاہتی ہے۔

install suchtv android app on google app store