منی بجٹ کی منظوری، حکومت اور اپوزیشن آمنے سامنے ہونگے

منی بجٹ کی منظوری، حکومت اور اپوزیشن آمنے سامنے ہونگے فائل فوٹو منی بجٹ کی منظوری، حکومت اور اپوزیشن آمنے سامنے ہونگے

منی بجٹ کی منظوری کے لیے حکومت اور اپوزیشن میں آج میدان لگے گا، وزیراعظم عمران خان قومی اسمبلی اجلاس سے قبل اتحادیوں کو اعتماد میں لیں گے۔عمران خان اجلاس سے پہلے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے، جہاں منی بجٹ کی منظوری اور اپوزیشن کی حکمت عملی سے نمٹنے کا لائحہ عمل بھی طے کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق تمام ایم این ایز کو آج دو بجے ایوان میں پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وزیراعلیٰ خیبرپختون خوا کا اراکان اسمبلی کو عشائیہ دیا جائے گا۔

اپوزیشن جماعتوں نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لیے کمر کس لی ہے، پارلیمنٹ کے اندر اور باہر احتجاج کا فیصلہ کیا گیا ہے ،اپوزیشن لیڈرشہبازشریف احتجاج کی قیادت کریں گے۔

یاد رہے گزشتہ روز قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا تھا کہ منی بجٹ کے منظور ہونے سے قبل ہی مہلک اثرات سامنے آنے لگے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے صدر نے کہا کہ حکومت سخت شرائط ملک پر مسلط کرنے پر تلی ہوئی ہے اور آئی ایم ایف پروگرام پر دوبارہ چیت سے راہ فرار حکومت کی نااہلی ہے۔ کیا ضمانت ہے یہ بل منظور ہو بھی جائے تو آئی ایم ایف نئی شرائط کا تقاضا نہیں کرے گا ؟

install suchtv android app on google app store