خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ فائل فوٹو خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

  اوپیک کے پیداوار بڑھانے کے اعلان کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔

ادھر امریکی اسٹاک مارکیٹ میں  فروخت کے دباؤ کے باعث ملا جلا رجحان رہا۔ ڈاؤجونز انڈیکس میں تیزی ،ایس اینڈ پی 500 اور نسڈیک انڈیکس گر گئے۔ ڈاؤ جونز انڈسٹریل انڈیکس میں 237.17 پوائنٹس کی تیزی آئی۔ انڈیکس36822.23 پوائنٹس پر پہنچ گیا ۔ ایس اینڈ پی 500 انڈیکس   3.19 پوائنٹس کی کمی سے  4793.37 پوائنٹس پر بند ہوا۔ نسڈیک کمپوزٹ انڈیکس 241 پوائنٹس کی کمی  سے  5590.85 پوائنٹس پر بند ہوا۔

 دوسری طرف عالمی مارکیٹ میں سونے ،چاندی اور پلاٹینم کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ سونے کی فی اونس قیمت   14.20 ڈالر  اضافے سے 1814.30 ڈالر ہو گئی ۔ چاندی کی فی اونس قیمت   0.30 سینٹ  کے اضافے  سے  23.11 ڈالر ریکارڈ کی گئی۔ پلاٹینم کے فی اونس ریٹ میں 16.47 ڈالر  کا اضافہ ، نئی قیمت   975.77 ڈالر پر پہنچ گئی ۔

 

install suchtv android app on google app store