منی بجٹ کی تفصیلات سچ نیوز نے حاصل کر لیں

منی بجٹ کی تفصیلات سچ نیوز نے حاصل کر لیں فائل فوٹو منی بجٹ کی تفصیلات سچ نیوز نے حاصل کر لیں

منی بجٹ کی تفصیلات سچ نیوز نے حاصل کر لیں۔ سچ نیوزکی رپورٹ کے مطابق منی بجٹ میں تین سو ساٹھ ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ ختم کرنے، مختلف اقسام کی اشیاء پر ٹیکس کی شرح پانچ سے سات فیصد بڑھانے، ٹریکٹرز پر عائد سیلز ٹیکس میں پانچ فیصد اضافہ، درآمدی کپڑوں، جوتوں اور پرفیومز پر کسٹم ڈیوٹی بڑھانے، مقامی تیار کردہ اشیاء پر سیلز ٹیکس سترہ فیصد کیے جانے، موبائل فونز، سٹیشنری اور پیک فوڈ آئٹم پر ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی تجویز شامل ہے۔ 

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں منی بجٹ کے حوالے سے کابینہ کا خصوصی اجلاس ہوا جس میں وزیر خزانہ شوکت ترین نے کابینہ کو فنانس بل کے حوالے سے بریفنگ کی۔ 

وفاقی کابینہ نے سفارشات کے ساتھ منی بجٹ کی منظوری دے دی جس کی تصدیق وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی جانب سے کی گئی ہے۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ نے فنانس بل کی منظوری دے دی جسے اب قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

واضح رہےکہ اپوزیشن نے ایوان میں منی بجٹ پیش کیے جانے کے موقع پر حکومت کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

install suchtv android app on google app store