کاروباری ہفتے کے دوران ڈالر کی قیمتیں آسماں کو چھونے لگیں

ڈالر فائل فوٹو ڈالر

گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر آسمان تک جا پہنچی، ایک ہفتے کے دوران ڈالر 1 روپے 31 پیسے مہنگا ہوا۔

گزشتہ ہفتے انٹر بینک میں ڈالر بے لگام رہا، کاروباری ہفتے کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 1.31 روپے مہنگا ہوا۔

کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 175.46 سے بڑھ کر 176.77 پر بند ہوا، ڈالر یہ کی قدر ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر ہے۔

گزشتہ ہفتے اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے مہنگا ہوا، اوپن مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوران ڈالر 179 سے بڑھ کر 179.50 پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بھی مندی کا رجحان رہا، ایک ہفتے میں 100 انڈیکس میں 882 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

گزشتہ ہفتے کے دوران 80 ارب روپے مالیت کے 1 ارب 37 کروڑ شیئرز کا کاروبار کیا گیا، شیئرز کی قیمت کم ہونے سے سرمایہ کاروں کو 173 ارب روہے کا نقصان ہوا۔

install suchtv android app on google app store