پاکستان کا تجارتی خسارہ گزشتہ پانچ ماہ میں 20 ارب 59 کروڑ ڈالرز تک پہنچ گیا

پاکستان کا تجارتی خسارہ فائل فوٹو پاکستان کا تجارتی خسارہ

ادارہ شماریات نے تجارتی اعدادوشمار جاری کردیے جس کے مطابق جولائی سے نومبرتک تجارتی خسارہ 20 ارب 59 کروڑ ڈالرزتک پہنچ گیا۔ ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ برس کے اسی عرصے کے مقابلے تجارتی خسارہ 111.74 فیصد بڑھا ہے اور جولائی سے نومبر تک برآمدات 12 ارب 34 کروڑ ڈالرز رہیں۔

ادارہ شماریات کا بتانا ہے کہ اسی دوران درآمدات کا حجم 32 ارب 93 کروڑ ڈالرز رہا جب کہ 5 ماہ میں گزشتہ برس کے مقابلے برآمدات میں 26.68 فیصد اضافہ ہوا، جولائی تا نومبرگزشتہ برس کے مقابلے میں درآمدات 69.17 فیصد بڑھیں۔

نومبر 2021 میں برآمدات 2 ارب 88 کروڑ ڈالرز رہیں اور نومبر2021 میں 7 ارب 84 کروڑ ڈالرز کی درآمدات کی گئیں جب کہ نومبر2021 میں تجارتی خسارہ 4 ارب 96 کروڑ ڈالرز رہا۔

install suchtv android app on google app store