کورونا فنڈز کےآڈٹ کی شرط آئی ایم ایف پروگرام کاحصہ ہے, ترجمان وزارت خزانہ

ترجمان وزارت خزانہ فائل فوٹو ترجمان وزارت خزانہ

ترجمان وزارت خزانہ نےکہا ہےکہ کورونا فنڈز کےآڈٹ کی شرط آئی ایم ایف پروگرام کاحصہ ہے،کورونا فنڈز کی آڈٹ رپورٹس پر آئی ایم ایف مطمئن ہے۔

ترجمان وزارت خزانہ نے ایک وضاحتی بیان میں کہا ہےکہ پاکستان کوکورونافنڈزکے آڈٹ کی شرط اپریل 2022 میں پوری کرنی تھی،کورونا فنڈز آڈٹ رپورٹ آئی ایم ایف کو پیش کی گئیں۔

ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا ہےکہ آڈٹ رپورٹس پارلیمنٹ میں پیش کی گئیں، آڈٹ رپورٹ میں تکنیکی خامیوں کی نشاندہی کی گئی ہے، آڈٹ رپورٹ ڈیپارٹمنٹل کمیٹی میں بھی ڈسکس کی گئی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ کورونا فنڈز کی آڈٹ رپورٹس پر آئی ایم ایف مطمئن ہے۔

install suchtv android app on google app store