کورونا کی نئی قسم، بٹ کوائن اور کرپٹو کرنسی کی قدر میں نمایاں کمی ریکارڈ

کرپٹو کرنسی فائل فوٹو کرپٹو کرنسی

کورونا کی نئی قسم سامنے آنے کے بعد بٹ کوائن اور کرپٹو کرنسی کی قدر میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

گلوبل کرپٹو مارکیٹ میں ڈیجیٹل کرنسی کی قدر میں 7.4 اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا مگر جمعے کے روز قدر میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔

کرپٹو مارکیٹ میں بٹ کوائن کی قیمت میں ساڑھے چھ فیصد جبکہ ایتھرم کی قدر میں 7.8 فیصد کمی ہوئی۔

معاشی ماہرین نے قیمت کم ہونے کو ڈرامائی قرار دیتے ہوئے بتایا کہ ممکنہ سفری پابندیوں، کرونا لاک ڈاؤن کے خدشات کے پیش نظر سرمایہ کار لین دین میں احتیاط کررہے ہیں۔

کرونا کی نئی لہر سامنے آنے کے بعد جب کرپٹو مارکیٹ میں کرنسی کی تنزلی ہوئی تو اس کا براہ راست اثر ممالک کی معیشتوں پر بھی پڑھ سکتا ہے۔

فاریکس مارکیٹ میں بھی خوف کی وجہ سے سب سے زیادہ فضائی کمپنیوں کے حصص کی قدر میں پانچ سے 6 فیصد کمی ہوئی۔

install suchtv android app on google app store