حکومت کے بروقت اقدامات نہ کرنے کے باعث ملک میں گیس بحران آیا

مشیر خزانہ شوکت ترین فائل فوٹو مشیر خزانہ شوکت ترین

مشیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ حکومت کے بروقت اقدامات نہ کرنے کے باعث ملک میں گیس بحران آیا۔

مشیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ حکومت کے بروقت اقدامات نہ کرنے کی وجہ سے ملک میں گیس بحران آیا، شوکت ترین نے بتایا کہ جب گیس کے کارگو لینے کا وقت تھا اس وقت نہیں لئے گئے، اب وقت گزر چکا ہے اور عالمی سطح پر گیس کی قیمتیں بلند ہوچکی ہیں۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر حماد اظہر نے بھی ملک میں گیس بحران کا عندیہ دیتے ہوئے بتایا تھا کہ تاخیر سے گیس کی بکنگ کرنے اور گیس کارگو کی عالمی سطح پر زیادہ طلب کے باعث گزشتہ برس کی نسبت اس بار 1 کارگو کی کمی ہوگی، اور پاکستان میں 10 کارگو آئیں گے۔

install suchtv android app on google app store