اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدرمیں کمی

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدرمیں  کمی فائل فوٹو اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدرمیں کمی

عالمی مالیاتی فنڈ سے معاہدہ طے پانے کے اثرات سامنے آنے لگے، ملک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں آج بھی معمولی کمی واقع ہوئی ہے۔


انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ 47 پیسے کم ہوگیا جس کے بعد انٹربینک میں کاروبار کی بندش پر ایک ڈالر 174.30 روپے کا رہا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 10 پیسے بڑھ کر177 روپے ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز یہ خبر سامنے آئی تھی کہ پاکستان اورآئی ایم ایف کےدرمیان اسٹاف لیول ایگریمنٹ طے پاگیا ہے جس کے تحت عالمی مالیاتی ادارے نے پاکستان کو ایک ارب 5 کروڑ 90 لاکھ ڈالر قرض جاری کرنے کی سفارش کر دی ہے۔

آئی ایم ایف نے چھٹے جائزے کے تحت مذاکرات کے بعد پاکستان کو قرض جاری کرنے کی سفارش کی ہے جس کے بعد رقم جاری کرنے کا فیصلہ آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ کرے گا، اس قسط کے اجرا سے پاکستان کو فراہم کردہ رقم مجموعی طور پر 3 ارب20 لاکھ 70 ہزار ڈالر ہو جائے گی۔

 

install suchtv android app on google app store