آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات طے پا گئے ہیں، ایک ارب ڈالر ملیں گے: شوکت ترین

شوکت ترین اور حماد اظہر فائل فوٹو شوکت ترین اور حماد اظہر

مشیر خزانہ شوکت ترین نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) معاہدہ طے پانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ معاہدے کے تحت ایک ارب ڈالر ملیں گے۔

اسلام آبادمیں وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے طے پاگئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم کے ساتھ تبادلہ خیال ہو رہا تھا لیکن یہ ایک اسٹاف معاہدہ کامیابی سے اختتام پذیر ہوا ہے، چھٹے جائزہ اجلاس کے مطابق آئی ایم ایف پاکستان کو تقریباً ایک ارب ڈالر دے گا، جس کے بعد مجموعی 3 ارب ڈالر ہوجائیں گے جو انہوں نے ہمیں دیے ہیں۔

install suchtv android app on google app store