افغانستان کے 26 ٹن چلغوزے چند منٹوں میں ہی فروخت

چلغوزے فائل فوٹو چلغوزے

چین میں افغانستان کے چلغوزوں کی مقبولیت نے ریکارڈ قائم کر دیا، 26 ٹن چلغوزے چند منٹوں میں ہی فروخت ہو گئے۔

افغانستان سے چین پہنچنے والے 26 ٹن چلغوزے چند منٹوں میں ہی فروخت ہو گئے، چین برآمد ہونے والے یہ چلغوزے آن لائن فروخت کیے گئے۔

واضح رہے کہ چین افغانستان سے سینکڑوں ٹن چلغوزے درآمد کر چکا ہے اور وہاں چلغوزوں کی طلب میں بےتحاشہ اضافہ ہو گیا ہے۔

افغانستان میں چینی سفیر وانگ یو نے ٹوئٹر پر لکھا کہ افغانستان سے اب تک چلغوزوں کی 10 فلائٹس چین پہنچ چکی ہیں، جب کہ 26 ٹن چلغوزے چند منٹوں میں ہی آن لائن فروخت ہو گئے۔

افغانستان کی نئی طالبان حکومت اپنی معیشت کو مضبوط کرنے کے لیے مختلف اقدامات کر رہی ہے، اس سلسلے میں چین کے ساتھ چلغوزوں اور دیگر ڈرائی فروٹ کی تجارت شروع ہو چکی ہے۔

چلغوزوں کے سلسلے میں افغانستان اور چین کے مابین باقاعدہ مذاکرات ہوئے تھے، چینی حکومت کی جانب سے جیسے ہی منظوری ملی، بڑی تعداد میں چلغوزوں کی افغانستان سے درآمد شروع ہو گئی، جس کے بعد چینی مارکیٹ میں افغانستان سے درآمد شدہ چلغوزوں کی طلب میں زبردست اضافہ ہو گیا ہے۔

چینی سفیر کا کہنا تھا کہ چلغوزوں کے بعد ہماری اگلی ترجیح افغانستان سے ڈرائی فروٹ کی بھی تجارت ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں قطر میں افغان وزیر خارجہ نے چینی وزیر خارجہ کو چلغوزوں کا تحفہ پیش کیا تھا۔

install suchtv android app on google app store