ڈالر کی قیمت میں کمی، 174 روپے 70 پیسے ہوگیا

ڈالر کی قیمت میں کمی، 174 روپے 70 پیسے ہوگیا فوٹو فائل ڈالر کی قیمت میں کمی، 174 روپے 70 پیسے ہوگیا

پاکستان کے روپے کی قدر میں اضافہ ہوا۔ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 174 روپے 70 پیسے پر آگی ہے۔  سعودی عرب کے امدادی پیکیج کے مثبت اثرات مرتب ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ پاکستان کی روپے کی قدر میں اضافہ ہوا اور انٹر بینک میں ڈالر57 پیسے سستا ہو گیا ہے۔ ڈالر کی قیمت 174 روپے 70 پیسے پر آگئی ہے۔

خیال رہے کہ سعودی حکومت نے آج نیشنل بینک آف پاکستان میں 3 ارب ڈالر منتقل کرنے کا اعلان کیا تھا۔ سعودی عرب کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب، پاکستان کی معیشت کو ہمیشہ سہارا دیتا رہے گا۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ڈالر اوپر جانے کی وجہ افغانستان میں اس کا اسمگل کیا جانا ہے۔ مشیرخزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ پاکستانی روپے پر اس وقت دباؤ ہے اور سعودی امداد سے اس کو بہتر کرنے میں مدد ملے گی ۔ وفاقی وزیر حماد اظہرنے کہا ہے کہ سعودی امداد سے تجارت اور فاریکس اکاونٹس پر دباؤ کم کرنے میں مدد ملے گی۔

یاد رہے کہ آج سے تین سال قبل جب عمران خان نے وزارت عظمی کا حلف اٹھایا تو اس وقت ڈالر کی قیمت 123 روپے تھی اور گزشتہ روز ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح یعنی 175 روپے تک پہنچ گیا تھا۔

تین سال قبل ملک میں پیٹرول 95 روپے فی لیٹر میں فروخت کیا جا رہا تھا جب کہ آج پیٹرول کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔ پیٹرول 137.79 روپے فی لیٹر فروخت کیا جا رہا ہے۔

اسی طرح 2018 میں سونے کی فی تولہ قیمت 60 ہزار روپے تھی جو تین سال میں بڑھتے بڑھتے تاریخ کی بلند ترین سطح یعنی 1 لاکھ 20 ہزار سے بھی اوپر پہنچ چکی ہے۔

install suchtv android app on google app store