روپے کے گرنے کا مطلب ہم اپنی معیشت کو تباہ کر رہے ‏ہیں

معروف بزنس مین عقیل کریم ڈھیڈی فائل فوٹو معروف بزنس مین عقیل کریم ڈھیڈی

معروف بزنس مین عقیل کریم ڈھیڈی نے کہا ہے کہ روپے کے گرنے کا مطلب ہم اپنی معیشت کو تباہ کر رہے ‏ہیں۔


عقیل کریم ڈھیڈی نے کہا کہ روپے کے گرنے کا مطلب ہم ‏مہنگائی کررہے ہیں اس طرح کے بیانات اسٹیٹ بینک کی کارکردگی پر پانی پھیر دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری کرنسی کی وہ پوزیشن نہیں جو ہم نے بنادی ہے کرنسی کا غیرمستحکم ہونا کوتاہی ہے ‏حکومت کےاچھےکاموں کےباوجودکرنسی کاگرنااسٹیٹ بینک کی ناکامی ہے۔

عقیل کریم ڈھیڈی نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کو چاہیے اپنی ناکامی چھپانے کیلئےایسےبیانات مت دیں اسٹیٹ ‏بینک کو سوچنا چاہیےکہ روپیہ گرنے سے کتنی مہنگائی آئےگی۔

واضح رہے کہ گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا تھا کہ روپےکی قدر گرنے سےاوورسیز پاکستانیزکوفائدہ بھی ‏پہنچاہے، اس فائدےکوبھی مد نظر رکھا جائےکہ کتنے لوگ مستفید ہوئے ہیں جبکہ ایکسچینج ریٹ بڑھنے سے ‏اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہواہے۔

install suchtv android app on google app store