ٹیسلا موٹرز کے مالک ایلون مسک نے جیف بیزوس کو ایک بار پھر شکست دے دی

ایلون مسک اور جیف بیزوس فائل فوٹو ایلون مسک اور جیف بیزوس

اسپیکس ایکس اور ٹیسلا موٹرز جیسی کمپنیوں‌ کے مالک ایلون مسک نے ایک بار پھر ایمیزون کے مالک جیف بیزوس کو شکست دے کر امیر ترین شخص ہونے کا اعزاز چھین لیا۔

ایلون مسک کی دولت کی مجموعی مالیت 230 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہے، جس کے بعد وہ ایمیزون کے مالک جیف بیزوس کو ایک بار پھر ہرانے میں کامیاب ہو گئے ہیں، مسک کی دولت اب بل گیٹس اور وارن بفٹ دونوں کی دولت سے بھی زیادہ ہو گئی ہے۔

ایلون مسک گزشتہ سال کے وسط میں فوربز کی ٹاپ ٹین بلینئرز کی فہرست میں شامل ہوئے تھے، لیکن اب وہ اس پر راج کر رہے ہیں، اور بیزوس دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔

ایلون مسک نے اس فتح کی خوشی ایک شریر ایموجی ٹوئٹ کرتے ہوئے منائی، انھوں نے جیف بیزوس کی ایک ٹوئٹ پر دوسرے نمبر کا میڈل ٹوئٹ کیا، یہ بتانے کے لیے ان کا حریف اس بار دوسرے نمبر پر آیا ہے۔

ڈیلی میل کے مطابق اسپیس ایکس نے 8 اکتوبر کو 100 بلین ڈالر کے شئیرز فروخت کیے تھے، جس سے کمپنی کی دولت میں ایک دم اضافہ ہوا، شیئرز کی قیمت میں 33 فی صد اضافے نے کمپنی کے حصص کو 100 اعشاریہ 3 بلین تک پہنچا دیا جو فروری میں 74 بلین ڈالرز پر تھی۔

واضح رہے کہ ایمیزون اور بلیو اوریجن کے بانی جیف بیزوس اس وقت 197 بلین ڈالرز کی مالیت کے ساتھ دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص ہیں۔

install suchtv android app on google app store