آئی ایم ایف سے مذاکرات ناکام، وزارت خزانہ کا موقف سامنے آ گیا

آئی ایم ایف فائل فوٹو آئی ایم ایف

ترجمان وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کی ناکامی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

ترجمان مزمل اسلم نے کہا کہ جمعہ کو مذاکرات جہاں پر تھے وہیں سے پیر سے دوبارہ آغاز ہوگا، مذاکرات بلا تعطل پیر سے دوبارہ شروع ہوں گے۔

مذاکرات ختم ہونے کوئی حتمی تاریخ نہیں ہے، آئی ایم ایف سے مذاکرات کامیابی تک جاری رہیں گے۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ سیکریٹری خزانہ اور ان کی ٹیم بدستور واشنگٹن میں مذاکرات کے لیے موجود ہے۔

وزیر خزانہ اور گورنر اسٹیٹ شیڈول کے حساب سے نیویارک میں میٹنگز میں مصروف ہیں۔

install suchtv android app on google app store