اس سال قرض میں کتنے ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا؟ وزارتِ خزانہ کی رپورٹ جاری

ڈالر فائل فوٹو ڈالر

وزارت خزانہ کی جانب سے سالانہ مجموعی قرضوں کی رپورٹ 21- 2020 جاری کی گئی ہے۔


گزشتہ ایک سال میں ملکی قرض جی ڈی پی کے لحاظ سے چار فیصد کم ہوگیا جو کہ رواں برس جون میں 83.5 فیصد تھا، پچھلے سال یہ جی ڈی پی کے لحاظ سے 87.5 فیصد تھا۔

رپورٹ کے مطابق ایک سال میں ملکی مجموعی قرض میں 37 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے۔ جون 2021 تک ملکی مجموعی قرض 253 ارب ڈالرز تک پہنچ گیا جبکہ گزشتہ برس یہ قرض 216 ارب ڈالرز تھا۔

وزارت خزانہ کے مطابق جون 2021 تک مقامی قرضوں کا کل حجم 167 ارب ڈالرز ہے جبکہ گزشتہ برس یہ حجم 138 ارب ڈالرز تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ جون 2020 میں غیر ملکی قرض کا حجم 78 ارب ڈالرز تھا جو بڑھ کر اب جون 2021 میں 86 ارب ڈالرز تک پہنچ گیا۔

رپورٹ کے مطابق جون 2021 میں ڈالر کا ریٹ 157 روپے 30 پیسے تھا جبکہ گزشتہ برس یہ ریٹ 168 روپے 20 پیسے تھا۔

وزارت خزانہ کے مطابق جون 2021 تک ملکی قرض 39 ہزار 859 ارب روپے تک پہنچ گیا، جبکہ گزشتہ برس یہ 36 ہزار 399 ارب روپے تھا۔

وزارتِ خزانہ نے بتایا کہ جون 2021 تک حکومتی قرض 35 ہزار 756 ارب روپے تک پہنچا جبکہ پچھلے سال یہ قرض 33 ہزار 235 ارب روپے تھا۔

subscribe YT Channel install suchtv android app on google app store