کسٹمز حکام کی کاروائی، گوادر میں کروڑوں روپے کے غیرملکی سامان کی اسمگلنگ ناکام بنادی

کرنسی فائل فوٹو کرنسی

کسٹمز حکام نے کروڑوں روپے کے غیرملکی سامان کی اسمگلنگ ناکام بنادی، سامان میں ہزاروں لیٹرایرانی ڈیزل اور اونٹ شامل ہیں۔


گوادر میں کسٹمز نے پنجگور کے مقام پر کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپےکےغیرملکی سامان کی اسمگلنگ ناکام بنادی۔

کلیکٹر گوادر کسٹم نے کہا کارروائی میں کروڑوں روپے کا غیر ملکی سامان برآمد کرلیا ، جس میں ہزاروں لیٹرایرانی ڈیزل اور اونٹ شامل ہیں۔

حکام کا کہنا تھا کہ 12ہزار لیٹرسے زائد غیر ملکی خوردنی تیل اور گھی تحویل میں لے لیا، اسمگلنگ میں استعمال گاڑیوں کو قبضے میں لے لیا گیا۔

یاد رہے تین روز قبل ہی صوبہ پنجاب کے ضلع راولپنڈی میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش کا ناکام بنایا گیا تھا ، موٹر وے پولیس نے چکری کے مقام پر کارروائی کے دوران گاڑی سے 11 کلو منشیات برآمد کرلی تھی۔

موٹروے پولیس کے مطابق عالمی مارکیٹ میں منشیات کی قیمت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے، کامیاب کارروائی کے بعد منشیات کو اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کردیا گیا تھا۔

install suchtv android app on google app store