سونے کی قیمت میں اضافہ، عوام نے سر پر ہاتھ رکھ لیے

سونا فائل فوٹو سونا

بلین مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا، جس کے مثبت اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی نظر آئے۔


انٹرنیشنل مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے تیسرے یعنی بدھ کے روز ٹریڈنگ کے دوران سونے کی قیمت میں 6 ڈالرز کا اضافہ ہوا۔ حالیہ اضافے کے بعد بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1773 ڈالرز تک پہنچ گئی۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ہونے والے اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت میں مجموعی طور پر 469 روپے کا اضافہ ہوا۔

پاکستان میں آج بتاریخ 22 ستمبر 2021 بروز بدھ سونے کی فی تولہ قیمت میں 250 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد قیمت 1 لاکھ تیرہ ہزار ڈھائی سو روپے تک پہنچ گئی۔

اسی طرح دس گرام کی قیمت میں 219 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد قیمت 97 ہزار 93 روپے پر پہنچ گئی۔

کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں لین دین نئے ریٹ کے ساتھ ہوئی۔

install suchtv android app on google app store