حکومت کا مہنگائی پر قابو پانے کے لیے اہم فیصلہ، جانیے تفصیلات

تیل اور گھی فائل فوٹو تیل اور گھی

حکومت نے تیل اور گھی پر نان رجسٹرڈ افراد پر 3 فی صد اضافی جنرل سیلز ٹیکس واپس لے لیا۔

مہنگائی کے جن پر قابو پانے کے لیے حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا، نان رجسٹرڈ افراد کے لیے تیل اور گھی پر 3 فی صد جی ایس ٹی واپس لے لیا گیا۔

 ایف بی آر نے تیل اور گھی پر نان رجسٹرڈ افراد پر اضافی تین فیصد جنرل سیلز ٹیکس ختم کر دیا۔

پاکستان بناسپتی مینوفیکرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کی وجہ سے ایک لیٹر خوردنی تیل اور گھی کی قیمت میں 8 روپے تک کمی ہوگی۔

ایسوسی ایشن کے مطابق تین فی صد اضافی جی ایس ٹی واپس لینے کی وجہ سے گھی اور تیل کے 5 لیٹر پیک پر 40 روپے تک کمی ہوگی۔

واضح رہے کہ آج ایف بی آر نے کہا ہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے داخل کروانے کی تاریخ میں توسیع کے حوالے سے شائع کردہ خبریں درست نہیں ہیں، ایف بی آر ہیڈ کوارٹر میں اس ضمن میں کوئی تجویز زیر غور نہیں۔

ایف بی آر نے ‏ٹیکس گزاروں سے اپیل کی ہے کہ وہ حتمی تاریخ 30 ستمبر 2021 سے قبل اپنے سالانہ انکم ٹیکس گوشوارے داخل کروائیں اور بے بنیاد اور گمراہ کن خبروں پر کان نہ دھریں۔

install suchtv android app on google app store