روپیہ تاریخ کی کم ترین سطح اور ڈالر ملکی تاریخ کی نئی بلند سطح تک جا پہنچا

تجارت فائل فوٹو تجارت

پاکستان میں ایک ہفتے کے دوران روپیہ تاریخ کی کم ترین سطح اور ڈالر ملکی تاریخ کی نئی بلند سطح تک جا پہنچا، اس دوران انٹر بینک میں ڈالر 17 پیسے مہنگا ہوا۔


امریکی ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاﺅ سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی گئی، جس میں بتایا گیا ہے کہ ہفتے کے دوران روپیہ تاریخ کی کم ترین سطح اور ڈالر ملکی تاریخ کی نئی بلند سطح تک دیکھا گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طلب پر خریداری پر ایک ہفتے میں انٹر بینک میں ڈالر 169روپے 70 پیسے کی نئی بلند سطح تک پہنچ گیا جبکہ ہفتے کے دوران مسلسل روپے کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

ذرائع فاریکس مارکیٹ نے بتایا گیا کہ روپیہ تاریخ کی ترین سطح تک گرنے کے بعد مرکزی بینک کی مداخلت ہوئی اور انٹر بینک میں ڈالر کی سپلائی کے بعد ڈالر ملکی تاریخ کی نئی بلند سطح سے نیچے أگیا۔

ہفتے میں ایک ہی دن میں ڈالر 169 روپے اور پھر 168 کی سطح سے بھی نیچے آگیا اور ڈالر کی بلند ترین سطح 169.70 اور 167.60 کم ترین سطح رہی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ایک ہفتے میں انٹر بینک میں ڈالر 17 پیسے مہنگا ہوا اور ہفتے کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 168.02 روپے سے بڑھ کر 168.19 روپے کی سطح پر بند ہوا۔

اسی طرح انٹر بینک کے بعد اوہن مارکیٹ میں بھی اتار چڑھاؤ کا رجحان دیکھا گیا اور ایک ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10 پیسے بڑھ کر 168.80 روپے کا ہوگیا۔

دوسری کرنسی کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک ہفتے میں یورو 50 پیسے کمی کے بعد 199 روپے ، برطانوی پاونڈ 1 روپے مہنگا ہوکر 234 روپے ، درہم 30 پیسے مہنگا ہوکر 46.50 روپے اور سعودی ریال 20 پیسے بڑھ کر 44.95 روپے کا ہوگیا۔

install suchtv android app on google app store