پاکستان میں ڈالر کی قیمتوں میں ہوا مزید اضافہ

ڈالر فائل فوٹو ڈالر

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں افغانستان میں ڈالر کی کمی کے باعث پاکستان میں ڈالر کی قیمت بڑھنے کا انکشاف ہوا، ڈپٹی گورنراسٹیٹ بینک نے بتایا افغانستان میں ڈالرکی کمی سے پاکستان میں اس پر اثر پڑا۔


سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا، اجلاس مین اسٹیٹ بینک بینکنگ سروسز کارپوریشن ترمیمی بل 2021 زیر غور کیا گیا ، ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ یہ قانون پہلے سےموجود ہے اب کچھ ترامیم کی جارہی ہیں۔

شیری رحمان نے سوال کیا کہ یہ بل قومی اسمبلی سے منظور ہوکر آیا ، قومی اسمبلی والے کام نہیں کرتے، رپورٹ کہاں ہے؟ کمیٹی نے اسٹیٹ بینک کو رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

کمیٹی نے اسٹیٹ بینک بینکنگ سروسز کارپوریشن ترمیمی بل 2021 ، زراعت، کمرشل ،صنعتوں کوقرض فراہمی ترمیمی بل2021 منظور کرلیا۔

اجلاس میں افغانستان میں ڈالر کی کمی کے باعث پاکستان میں ڈالر کی قیمت بڑھنے کا انکشاف سامنے آیا، ڈپٹی گورنراسٹیٹ بینک نے بتایا افغانستان میں ڈالرکی کمی سے پاکستان میں اس پر اثر پڑا۔

چئیرمین کمیٹی نے کہا کہ ڈالر قیمت 170 روپے پر پہنچ چکی ہے اور مزید مہنگا ہو رہا ہے، وزیرخزانہ شوکت ترین نےبجٹ میں کہاڈالرسستاہوگاجبکہ قیمت بڑھ گئی، مرکزی بینک نے مارکیٹ میں ڈالرپھینکےمگرپھر بھی قیمت بڑھی۔

اسٹیٹ بینک حکام کا کہنا تھا کہ بیلنس آف پیمنٹ کے باعث بھی ڈالرکی قیمت میں اضافہ ہوا، کمیٹی نے ڈالر کی قیمت بڑھنے پر اسٹیٹ بینک سے ان کیمرہ بریفنگ مانگ لی ، ڈالرکی قیمت بڑھنے کی وجوہات لیک ہوئی تو معاملہ گڑبڑ ہوگا۔

install suchtv android app on google app store