ڈالر کی اونچی اڑان، ملکی تاریخ کی نئی بلندترین سطح پرپہنچ گیا

ڈالر کی اونچی اڑان، ملکی تاریخ کی نئی بلندترین سطح پرپہنچ گیا فائل فوٹو ڈالر کی اونچی اڑان، ملکی تاریخ کی نئی بلندترین سطح پرپہنچ گیا

ڈالرملکی تاریخ کی نئی بلندترین سطح 169.20 روپےپرپہنچ گیاکاروباری ہفتے کے تیسرے روز ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکار ڈ کیا گیا ہے۔فاریکس ڈیلر ز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالرکی قیمت میں 56پیسے کا اضافہ سامنے آیا ہے۔ انٹربینک میں ڈالر مہنگا ہونے کے بعدڈالر 169روپے دو پیسے کی بلندترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

پاکستان میں گزشتہ تین مہینوں سے ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور آج امریکی ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

تفصیلات کےمطابق ڈالرکی ڈیمانڈ میں مسلسل اضافے سےروپے پر دباؤبرقرار ہے۔

اس سے قبل 26اگست2020کوڈالر168اعشاریہ 43روپےکی سطح تک گیا تھا۔ 4 ماہ میں انٹربینک میں ڈالر 17 روپے 22 پیسے مہنگا ہوچکا ہے۔
رواں برس مئی کے مہینے میں ایک امریکی ڈالر کی قیمت 152 پاکستانی روپے تھی۔

install suchtv android app on google app store