سی پیک کے 12ارب ڈالر کے منصوبے تکمیل کے مراحل میں داخل

سی پیک فائل فوٹو سی پیک

معاون خصوصی سی پیک خالد منصور کا کہنا ہے کہ سی پیک کے 12ارب ڈالر کے منصوبے تکمیل کے مراحل میں ہیں، چینی کمپنیوں نے الیکٹرک گاڑیوں کے منصوبے شروع کردیئے پیں اور فیبریکیٹڈ گھروں کی ٹیکنالوجی لیکر آرہی ہیں۔


معاون خصوصی سی پیک خالد منصور نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک میں اب تک 25ارب ڈالر کی سرمایہ کاری آچکی ہے اور سی پیک کے 12ارب ڈالر کے منصوبے تکمیل کے مراحل میں ہیں۔

معاون خصوصی سی پیک کا کہنا تھا کہ 5کمپنیوں نے الیکٹرک گاڑیوں کے منصوبے شروع کردیئے، ملک میں بہت جلد الیکٹرک گاڑیاں کثیرتعدادمیں نظرآئیں گی۔

خالد منصور نے مزید کہا کہ چینی کمپنی فیبریکیٹڈ گھروں کی ٹیکنالوجی لیکر آرہی ہیں اور چین کی سیرامکس کمپنی ٹائلزکی تیاری کیلئے سرمایہ کاری کررہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ چین زراعت میں بہت ترقی کرچکا ہے، گوادرپورٹ فعال ہے،سی پیک فیز ون تکمیل کےمراحل میں ہیں ، سی پیک فیز ٹو میں اسپیشل اکنامک زونز پر توجہ دے رہےہیں۔

install suchtv android app on google app store