ایف بی آر اب آن لائن کاروبار کرنے والوں سے بھی ٹیکس وصول کرے گا

فیڈرل بورڈ آف ریونیو فائل فوٹو فیڈرل بورڈ آف ریونیو

آن لائن کاروبار کرنے والوں کو بھی ٹیکس نیٹ میں شامل کرلیا گیا۔

اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) یکم ستمبر سے آن لائن کاروبار کرنے والوں سے ٹیکس وصول کرے گا اور آن لائن کاروبار کرنے والوں سے 2 فیصد ٹیکس وصول کیا جائے گا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ آن لائن کاروبارکے مالکان تمام اشیاءکی خریداری پر دو فیصد ٹیکس دیں گے جب کہ ٹیکس فائلرز پر دو فیصداضافی ٹیکس لاگو نہیں ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق آن لائن کاروبار کرنے والے نان فائلرز کو بھی ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا۔

install suchtv android app on google app store