وفاقی حکومت نے گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کی خوشخبری سنادی

  • اپ ڈیٹ:
شوروم فائل فوٹو شوروم

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور صنعت و پیداوار نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی۔ اس موقع پر وفاقی فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ ہم نے 3 سالوں میں پاکستانی معیشت کی سمت درست کی ہے، پچھلےسال چاربڑی فصلوں گندم، چاول، گنا اورمکئی کی ریکارڈفصل ہوئی ہے اور روز مرہ کی چیزوں میں استحکام نظرآرہاہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کی خوشخبری لےکرآئے ہیں۔

وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار خسرو بختیار نے بتایا کہ آٹوانڈسٹری میں 4 لاکھ 15 ہزار گاڑیاں بنانے کی استعدادہے، پچھلےسال ایک لاکھ 64ہزارگاڑیاں بنائی گئیں اور اگلے سال کم ازکم 3 لاکھ گاڑیوں کی پروڈکشن پرپہنچیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ گاڑیوں کی قیمتیں کم ہوتی ہیں توڈیمانڈبڑھتی ہے، حکومت نےگاڑیوں پرفیڈرل ایکسائزڈیوٹی اورکسٹم ڈیوٹی ختم کردی ہے اور چھوٹی گاڑیوں پرسیلز ٹیکس ختم کردیاہے۔

ان کا کہنا تھاکہ آٹوسیکٹر میں 3لاکھ نئی نوکریاں پیداہوں گی، اس سال 26 لاکھ موٹرسائیکلیں بنیں، اگلے سال 30لاکھ موٹرسائیکلیں بنیں گی اور اس سے 75ہزارنوکریاں پیداہوں گی۔

خسروبختیار کا کہنا تھاکہ چھوٹی گاڑی کی قیمت تقریباً ایک لاکھ 5 ہزار کم ہوگی اور پہلی بار گاڑی خریدنے والے کو مراعات ملیں گی جبکہ جوشخص گاڑی خریدنا چاہتا ہے، گاڑی اسی کے نام پررجسٹرڈہوگی، مینوفیکچررز گاڑی دینے میں تاخیر کرے گا تو جرمانہ ہوگا۔

ان کا کہنا تھاکہ اون منی کا سلسلہ روکنے کیلئے جرمانہ اور دیگر اقدامات کیے جارہے ہیں، نئی آٹو پالیسی میں ساری توجہ میک ان پاکستان پر ہے۔

install suchtv android app on google app store