سی این جی کی قیمت میں اضافہ

سی این جی کی قیمت میں اضافہ فائل فوٹو سی این جی کی قیمت میں اضافہ

سکھر اور حیدرآباد سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز دوہفتے بعد کھل گئے ہیں تاہم قیمت میں17 روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا ہے۔سندھ میں سی این جی نئی قیمت 140 روپے پر فروخت ہو رہی ہے۔ پمپس مالکان کا کہنا ہے کہ بجٹ میں ایل این جی پر لگے سیلز ٹیکس کے سبب قیمت بڑھانی پڑی ہے۔

گزشتہ روز آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کی مرکزی اجلاس کراچی میں ہوا۔

غیاث الدین پراچہ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں بتایا گیا کہ سیلز ٹیکس کی شرح بڑھنے اور ایل این جی کی درآمدی قیمت میں اضافے کی وجہ سے جن صوبوں میں لیٹر کے لحاظ سے سی این جی فروخت ہوتی ہے وہاں 18 روپے فی لیٹر اور جہاں کلو گرام کے لحاظ سے سی این جی فروخت ہوتی ہے وہاں 30 روپے فی کلو اضافہ ہوگا۔

گزشتہ روز اوگرا نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں اٹھارہ روپے چوراسی پیسے کا اضافہ کیا تھا۔

گھریلو سلنڈر دو سو بائیس روپے اٹھائیس پیسے مہنگا ہوگیا ہے۔11.8 کلوگرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت1879 روپے57 مقرر کی گئی تھی۔

install suchtv android app on google app store