حکومت نے ایل این جی کے نئے معاہدے نہ کرکے آٹھ ارب ڈالر کا نقصان کیا, شاہد خاقان عباسی

شاہد خاقان عباسی فائل فوٹو شاہد خاقان عباسی

سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے سینیئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں شاہد خاقان کا کہنا تھاکہ بتایا جائے بجلی کی لوڈشیڈنگ کیوں کی جارہی ہے ؟ پاور پلانٹس آج کیوں بند پڑے ہیں ؟

انہوں نے کہا کہ ملک میں بجلی زیادہ ہے تو سات گھنٹےکی لوڈشیڈنگ کیوں ہورہی ہے ؟

شاہد خاقان کا کہنا تھاکہ نوازشریف کے جن پلانٹس کو مہنگا کہتے ہیں وہ چل رہے ہیں، وزرا جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں، بتایا جائے ایل این جی کے ٹرمینل کیوں نہیں لگ سکے ؟

ان کا کہنا تھاکہ ایل این جی کی قلت پیدا کرکے مہنگا فرنس آئل خریدا جا رہا ہے، کورونا کے دوران ایل این جی کے نئے معاہدے نہ کرکے آٹھ ارب ڈالر کا نقصان کیا گیا، بات صرف نااہلی کی نہیں یہ آپ کی کرپشن تک جاتی ہے۔

install suchtv android app on google app store