صارفین کیلئے بری خبر، سی این جی کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

 سی این جی فائل فوٹو سی این جی

یکم جولائی سے سی این جی کی قیمت میں 10روپے فی کلو اضافے کا امکان ہے ، جس کے بعد سندھ میں سی این جی 135روپے کلو کے حساب سے فروخت ہوگی۔

آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن نے سی این جی مہنگی ہونے کا عندیہ دے دیا ، کوآرڈینیٹر سندھ زون آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن سمیر نجم الحسن نے کہا ہے کہ سی این جی قیمت 10روپے فی کلو تک بڑھ جائے گی اور یکم جولائی سے سی این جی سندھ میں 135روپے کلو کے حساب سے فروخت ہوگی۔

سمیر نجم الحسن کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے بجٹ میں جی ایس ٹی کو بڑھا دیا، آر ایل این جی پر جی ایس ٹی پہلے 5 فیصد تھی اب 17فیصد کردی گئی جبکہ سندھ بھرمیں 90 فیصد اسٹیشنز آر ایل این جی پر منتقل ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین غیاث عبداللہ پراچہ نے کہا ہے بجٹ میں حکومت کی جانب سے بجٹ سے ایل این جی پر اضافی ٹیکس لگانے سے سینکٹروں سی این جی اسٹیشنز بند ہوجائیں گے اور لاکھوں افراد بے روز گار ہوجائیں گے۔

غیاث عبداللہ پراچہ نے مطالبہ کیا کہ ٹیکسوں میں اضافے کا فیصلہ واپس لیا جائے یا پھر دیگر شعبوں کی طرح مقامی گیس سستے داموں دی جائے۔

install suchtv android app on google app store