سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی، عوام کے لیے اچھی خبر آگئی

سونا فائل فوٹو سونا

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے بعد ملک میں بھی سونے کی قیمتیں کم ہوگئیں۔

چیئرمین آل پاکستان جیولرز مینو فیکچررز ایسوسی ایشن محمد ارشد کا کہنا ہے کہ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1150 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 11 ہزار روپے ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 985 روپے کمی کے بعد 95 ہزار 165 روپے ہوگئی۔

 عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا، سونا 25 ڈالر کمی کے بعد 1870 فی اونس پر ٹریڈ ہوا۔

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 17 پیسے کی کمی ہوئی، فاریکس ڈیلرز کے مطابق ڈالر 154.79 پیسے سے کم ہوکر 154 روپے 62 پیسے پر بند ہوا۔

install suchtv android app on google app store