بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی کر دی گئی

بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی فائل فوٹو بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی

بجلی 64 پیسے فی یونٹ سستی کر دی گئی۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مارچ کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 64 پیسے فی یونٹ سستی کر دی گئی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صارفین کو ریلیف مئی کے بلوں میں دیا جائے گا تاہم ماہانہ 300 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والوں کو ریلیف نہیں ملے گا۔

نیپرا اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ماہانہ 50 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو بھی ریلیف نہیں ملے گا اور فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا۔

 

install suchtv android app on google app store