این ٹی ڈی سی نے کے الیکٹرک کیلئے اضافی بجلی کی فراہمی کی منظوری دے دی

این ٹی ڈی سی نے کے الیکٹرک کیلئے اضافی بجلی کی فراہمی کی منظوری دے دی فائل فوٹو این ٹی ڈی سی نے کے الیکٹرک کیلئے اضافی بجلی کی فراہمی کی منظوری دے دی

وفاقی حکومت نے نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی لمیٹڈ (این ٹی ڈی سی) سے کے الیکٹرک کیلئے اضافی بجلی کی فراہمی کی منظوری دے دی۔وزیرخزانہ شوکت ترین کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس ہوا جس میں 18 نکاتی ایجنڈا زیرغور آیا اور توانائی شعبے کیلئے دی گئی سبسڈی کا ازسرنوجائزہ لیا گیا۔

ای سی سی نے نجی بجلی گھروں کو 90 ارب روپے کی پہلی قسط جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کو 1 ارب 80 کروڑ روپے جاری کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔

ذرائع کے مطابق این ڈی ایم اے اس رقم سے آکسیجن اور اس کی تیاری سے متعلقہ سامان درآمد کرے گا ۔

ای سی سی اجلاس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کی بلڈنگ کی تعمیر کے لیے 57 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی جبکہ وزارت دفاع، پٹرولیم ڈویژن اور دیگر کے لیے تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیڈرل ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ٹریننگ کے لیے 1 ارب 56 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی۔

ای سی سی اجلاس میں اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق زرعی مصنوعات کی برآمدات کی پالیسی پر غور کیا گیا۔

install suchtv android app on google app store