آن لائن ریٹیل کمپنی ایمازون نے پاکستان کو سیلر لسٹ میں شامل کر لیا

آن لائن ریٹیل  کمپنی ایمازون نے پاکستان کو سیلر لسٹ میں شامل کر لیا فائل فوٹو آن لائن ریٹیل کمپنی ایمازون نے پاکستان کو سیلر لسٹ میں شامل کر لیا

 وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے دعوی کیا ہے کہ آن لائن ریٹیل کی عالمی شہرت یافتہ کمپنی ایمازون نے پاکستان کو سیلر لسٹ میں شامل کر لیا ہے۔

شہباز گل نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں جو کام پچھلے 10 سال سے نا ہو سکا وہ بالآخر موجودہ حکومت نے کر دکھایا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایمازون نے پاکستان کو سیلر لسٹ میں شامل کردیا ہے، اس سے پاکستان عالمی منڈی میں شامل ہو گیا ہے۔

شہباز گل نے وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس سے اربوں کی سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

 

 
 

 

install suchtv android app on google app store